پاکستانSind

سندھ حکومت کا اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے آگ سے متاثرہ گل پلازہ کی ازسرنو تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت اپنے بجٹ سے گل پلازہ کی تعمیر کرےگی، کثیر المنزلہ گل پلازہ کی تعمیر ایک سال کے اندر مکمل کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد دکانیں الاٹیز کو دی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے گل پلازہ کی تعمیر کے لیے ماہرین تعمیرات سے مدد حاصل کرلی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گل پلازہ کی ازسر نو تعمیر تک کاروبار کی عارضی جگہ دی جائے گی۔سندھ حکومت نے گل پلازہ متاثرین کے عارضی کاروبار کے لیے 3 جگہیں منتخب کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker