پاکستانSind

سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی: میئر کراچی

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پنجاب میں سڑکیں تک وفاق بناتا ہے، کراچی میں کوئی تعاون نہیں کرتا، ہم سے یہ نہ پوچھیں کہ ہماری یلو اورریڈ لائن اب تک کیوں مکمل نہیں ہوئی، وفاق سے پوچھیں کہ اس کا کراچی میں گرین لائن منصوبہ کیوں مکمل نہیں ہوا۔

میئر کراچی نے ایم کیو ایم کو جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ سانحے کی آڑ میں سیاست اور صوبے کو دو لخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

دوسری جانب رہنما ایم کیو ایم سینیٹر فیصل سبزواری نے کہا کہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے، کراچی کو وفاق کے حوالےکرنا بھی ممکن ہے، سانحے کی آڑ میں سیاست کوئی نہیں کر رہا۔

یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker