پاکستانتازہ ترین

گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے: شرجیل میمن

کراچی: سندھ کے سینئر وزیر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ آتشزدگی سے تباہ ہونے والے گل پلازہ کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارا پہلا مقصد لوگوں کی جانیں بچانا اور تاجروں کی بحالی ہے، وزیراعلیٰ نے سانحے کی انکوائری کا حکم دیا ہے، انکوائری رپورٹ کسی بھی وقت آسکتی ہے، اگر انکوائری رپورٹ اطمینان بخش نہ ہوئی تو فوراً جوڈیشل انکوائری کرائیں گے، رپورٹ میں جسے بھی ذمہ دار نامزد کیا گیا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گل پلازہ کو دوبارہ تعمیر کرنے جارہی ہے، اس کی تعمیر میں کم از کم 2 سال لگیں گے، گل پلازہ میں اتنی ہی دکانیں بنائی جائیں گی جتنی دکانیں تھیں، تاجروں کو قریبی پلازوں کی دکانوں میں شفٹ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ کراچی چیمبر حکومت کے ساتھ مل کر مارکیٹ ایسوسی ایشن سے ایس او پیز پر بات کررہی ہے، جن مارکیٹوں میں ایس او پیز مکمل نہیں ہوں گی ان مارکیٹوں کو بند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker