پاکستانکھیل

پاکستان کا پہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف

لاہور: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور: پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دے دیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف دیا۔

اوپنر صائم ایوب 40 اور کپتان سلمان علی آغا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

بابر اعظم 20 گیندوں پر 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، فخر زمان کا بلا بھی رنز نہیں اگل سکا اور وہ 16 گیندوں پر صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

وکٹ کیپر بیٹر عثمان خان 18 اور محمد نواز نے 15 رنز اسکور کیے، شاداب خان ایک، صاحبزادہ فرحان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایڈم زمپا نے 24 رنز کے عوض چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، زیویئر بارٹلیٹ اور بیئرڈ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا ٹاس کے موقع پر کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی ٹیم اچھی ہے کوشش کریں گے اچھا کھیلیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ میں ہم نے دو فاسٹ بولرزکھلائے ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ٹریوس ہیڈ کا کہنا تھا کہ آج 3 ڈیبیو کروائیں ہیں پلیئرزکے پاس اچھا موقع ہے، ورلڈکپ کی تیاری کیلیے سیریز اہم ہے، سری لنکا میں بھی ایسی ہی کنڈیشنز ملتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker