پاکستان

بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کسی اگر مگرکے بغیر دہشتگردوں کو دہشتگردکہا جائے: رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللّٰہ نےکہا ہےکہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہا جائے، بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کوئی حقوق کا معاملہ نہیں۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مجرمانہ سرگرمیاں چند گروہ مل کر کہیں بھی کرسکتے ہیں، محفوظ علاقوں میں بھی گروہ مل کر لوگوں کو یرغمال بنالیتے ہیں، بلوچستان میں مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث لوگ بس روک کر مسافروں کو اتارلیتے ہیں، وہ دوسرے صوبوں کے لوگوں کو ان کی فیملی کے سامنے شہید کرتے اور چھپ جاتے ہیں، وہ جعفر ایکسپریس میں لوگوں کو مارتے ہیں۔

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یہ کس بات کی ناراضی ہےکہ آپ بےگناہ لوگوں کو شہید کریں، جعفر ایکسپریس واقعےکے دہشت گردوں کی میتیں کوئٹہ اسپتال لائی گئیں تو کس نے جاکر انہیں قبضے میں لیا؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ کسی اگر مگر کے بغیر دہشت گردوں کو دہشت گرد کہا جائے، بلوچستان میں کوئی ناراض نہیں،کوئی حقوق کا معاملہ نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کی ایماء پر پاکستان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، ان پرکسی ابہام کے بغیر ایکشن ہونا چاہیے، جیسے معرکہ حق میں دشمن کو ذلت ملی، ان دہشت گردوں کو بھی ایسے ہی انجام سے دوچار کیا جائےگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker