پاکستان

فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کر دی۔

فواد چوہدری نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے کل استغاثہ کے گواہان کو طلب کرلیا، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی۔

فواد چوہدری کیجانب سے دائر بریت کی درخواست پر بھی کل دلائل طلب کرلیے گئے، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

مدعی مقدمہ ملک محمد ظہیر بھی اپنے وکیل فرحان منظور کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فواد چوہدری کیخلاف کیس کی مزید سماعت 4 فروری تک ملتوی کردی گئی، فواد چوہدری کیخلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker