پاکستان

بچوں کی آن لائن سرگرمیاں، پی ٹی اے نے والدین سے پیرنٹل کنٹرول سافٹ وئیر کے استعمال کی سفارش کردی

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بچوں کے ڈیجیٹل تحفظ سے متعلق اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

ایڈوائزری کے مطابق آن لائن ماحول میں بچوں کی حفاظت والدین اور معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، آن لائن تحفظ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پی ٹی اے نے والدین کو پیرنٹل کنٹرول سافٹ ویئر اور مواد کو فلٹر کرنے والے ٹولز استعمال کرنے کی سفارش کی ہے۔

ایڈوائز ری کے مطابق کم عمر بچوں میں غیر محفوظ اور حد سے زیادہ انٹرنیٹ استعمال کے خدشات میں اضافہ ہو رہا ہے جس کیلئے والدین بچوں کی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔

پی ٹی اے نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ بچوں کے لیے اسکرین ٹائم کو واضح اور محدود کریں تاکہ تعلیم، تفریحی سرگرمیوں اور خاندانی زندگی کے درمیان صحت مند توازن برقرار رکھا جا سکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker