پاکستان

ن لیگ کے سابق رہنما زعیم قادری انتقال کرگئے

مسلم لیگ ن کے سابق رہنما و رکن پنجاب اسمبلی اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق زعیم قادری کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب 26 لارنس روڈ پر ادا کی جائے گی۔

25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہونے والے زعیم قادری 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے، زعیم قادری بطور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے مشیر بھی رہے اور انہوں نے بطور ترجمان پنجاب حکومت بھی ذمہ داریاں نبھائیں تاہم 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہو گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker