پاکستانSind

کراچی: طلبہ سے ویپ برآمد ہونے پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفے کی نگرانی کا حکم

محکمہ تعلیم سندھ نے بچوں کے بیگز سے ویپ نکلنے کی شکایات پر اسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفیز کی نگرانی کا حکم دیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے ڈپٹی کمشنرز کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کلاس 9 تا 12 کے طلبا میں ویپ کے استعمال پر تشویش ہے،طلبہ کے بیگز کی چیکنگ میں ویپ ڈیوائسز برآمد ہوئی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ نے ویپ قریبی دکانوں اور کیفے سے خریدنے کا اعتراف کیا، لہٰذااسکولوں کے اطراف دکانوں اور کیفیز کی سختی سے نگرانی کی جائے۔

محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کیفیز اور دکانوں کی انسپکشن یقینی بنائیں، ضرورت پڑنے پر تعلیمی اداروں کے قریب کیفے منتقل کیے جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker