پاکستان

کراچی: ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر، خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق

کراچی: ایم 9 موٹروے پر وین اور متعدد گاڑیوں کی ٹکر سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایم 9 موٹروے پر وین اورمتعدد گاڑیوں کی ٹکر ہوئی۔ حادثہ ممکنہ طور پر بارش اور سڑک پر پھسلن کے باعث بریک نہ لگنے پر پیش آیا۔

مسافر غلام رسول نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنی بیوی، بہو اور پوتے کے ساتھ گاؤں مورو جا رہا تھا، حادثے میں بیوی اور پوتا جاں بحق جبکہ بہو زخمی ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کاٹھور کے قریب موٹر وے ایم 9 پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker