پاکستان

اسٹیٹ بینک نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دیئے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی کرنٹ اکاؤنٹ کے تازہ اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق جنوری میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے سے نکل کر سرپلس میں آ گیا۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق جنوری کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ 12 کروڑ 10 لاکھ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ دسمبر میں کرنٹ اکاؤنٹ 39 کروڑ ڈالر خسارے میں تھا۔

ماہانہ بنیاد پر کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری کی بڑی وجہ ترسیلاتِ زر اور برآمدات میں اضافہ ہے، جس کے باعث بیرونی کھاتوں کا توازن بہتر ہوا۔ تاہم سالانہ بنیاد پر صورت حال مختلف رہی اور بڑھتی ہوئی درآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ میں تنزلی دیکھی گئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے سات ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے، جب کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں کرنٹ اکاؤنٹ 56 کروڑ ڈالر سرپلس تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker