اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کےلیے اہم خبر

پاکستان میں آپریٹ کرنے والی بڑی کمپنیوں نے اپنے مالیاتی گوشوارے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے فنانشل پورٹل پر اپ لوڈ کردیے۔
پی ایس ایکس کی پبلک پورٹل پر فنانشل سیکٹر کی 88 فیصدلائسنس کمپنیوں کے مالیاتی گوشوارے دستیاب ہیں، اس کے علاوہ بروکرز، انشورنس اور این بی ایف سیز کی فنانشل اسٹیٹمنٹ پبلک پورٹل پر دستیاب ہیں۔
مالیاتی شعبے کی 88 فیصد لائسنس کمپنیوں نے فنانشل اسٹیٹمنٹ پبلک پورٹل پر اپ لوڈ کردیں، رجسٹرڈ کمپنیوں نے ہدایت کے مطابق مالیاتی گوشوارے فنانشل پورٹل پر اپ لوڈ کیے۔
ایس ای سی پی کی کانب سے ہدایت پر اب عوام اور اسٹیک ہولڈرز کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ پورٹل پر دیکھ سکتے ہیں۔
لائسنس کمپنیوں میں بروکرز، انشورنس اور این بی ایف سیز سمیت متعدد ادارے شامل ہیں، فنانشل اسٹیٹمنٹ کی دستیابی سے سرمایہ کاروں کو بہتر فیصلوں میں مدد ملےگی۔



