پاکستان

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے ایمیگریشن کاونٹرز پر عملہ غائب، مسافر پریشان

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایمیگریشن کاؤنٹرز پر عملہ نہ ہونے کے باعث مسافر مشکل میں پڑ گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمیگریشن کاونٹرز پر مسافر پریشان ہیں، کاونٹرز پر عملہ غائب ہے اور اکثر کاؤنٹر خالی پڑے ہیں۔

ذرائع کے مطابق بدھ کو دبئی سے آئی پروازکے لیے صرف ایک کاؤنٹر کھلا تھا، مسافروں کے شور شرابے کے بعد کچھ کاؤنٹرز مزید کھولے گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ مسلسل شکایات کے باوجود ایمیگریشن کاونٹرز پر صورتحال بہتر نہیں ہو رہی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker