پاکستان
راولپنڈی : جرگہ کے دوران فائرنگ، تین افراد جاں بحق

راولپنڈی کے علاقے قاسم آباد میں جرگے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق جرگہ گھریلو تنازع کے حل کے لیے ہورہا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اورایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق قتل ہونے والوں میں دو خواتین ایک مرد شامل ہے جبکہ 48 سالہ شخص اور ان کی 2 بیویوں کو قتل کیا گیا۔



