پاکستان

خواجہ سعد رفیق دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل، شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا

سابق وزیر ریلوے اور (ن) لیگ کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کو دل کا دورہ پڑنے سے پی آئی سی منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق کی شریان میں اسٹنٹ ڈالا گیا ہے اور اب ڈاکٹرز نے اسپتال سے ڈسچارج کر کے آرام کے لیے گھر بھیج دیا۔

اس موقع پر ان کے چھوٹے بھائی صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق اور دیگر رشتے دار بھی اسپتال میں موجود تھے۔

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے بتایا ہے کہ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال چیک اپ کےلیے گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نےچیک اَپ کیا تو ایک شریان بند ہونے پر فوری اسٹنٹ ڈالا گیا ،الحمدللہ میں علاج کروا کر اس وقت گھر آ گیا ہوں، اللہ تعالی کے کرم سے بہتر ہوں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker