پاکستان

اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں آپریشن، 100 سے زائد غیرقانونی مقیم افغان شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا

اسلام آباد سمیت 5 اضلاع میں 100 سے زائد غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف سکیورٹی اداروں نے آپریشن کیا جس میں پولیس، رینجرز، سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس اداروں کے 2000 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

حکام نے بتایاکہ پانچ اضلاع اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں آپریشن کیا گیا جبکہ مساجد کی سکیورٹی کے ساتھ سرچ مہم جاری ہے اور رمضان کے دوران 449عبادت گاہوں، بازاروں اور رہائشی علاقوں میں سخت نگرانی کی جاری ہے۔

حکام نے بتایا کہ سکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن ، 100 سے زائد افغان شہری اور مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حکام کے مطابق غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی نشان دہی دستاویزاتی جانچ اور مرحلہ وار قانونی کارروائی جاری رہے گی، قانون کے مطابق قیام رکھنے والوں کوکوئی پریشانی نہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ غیر رجسٹرڈ افغان شہری دستاویزات درست کریں یا قانونی کارروائی کا سامنا کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker