پاکستان
اسلا م آباد ، ملکی تاریخ میں ڈینٹل امپلانٹس کے حوالے سے پہلا چھاپہ،گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سیل اسلام آباد کی کارروائی میں ایک نجی سو سائیٹی کے گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان برآمد ہوا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق تقریباً 25کروڑ روپے مالیت کے ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس ضبط کئے گئے۔
ہزاروں ڈینٹل امپلانٹس کی غیر قانونی طور پر تیاری کی جارہی تھی۔آلات کی تیاری کے حوالے سے رجسٹریشن بھی نہیں کرائی گئی تھی، تمام ضبط شدہ سامان ڈریپ کے حوالے کر دیا گیا ۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی۔ایف آئی اے نے بتایاکہ ملکی تاریخ میں ڈینٹل امپلانٹس کے حوالے سے پہلا چھاپہ ہے۔



