پاکستان

پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو توہین عدالت کیس میں 6 ماہ قید کی سزا سنادی گئی۔

پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن سوات کے رکن اسداللہ کو سزا سنائی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم وکیل نے سول جج کو دھمکایا اور نامناسب زبان استعمال کی، وکیل نے مبینہ طور پر من پسند فیصلہ لینے کے لیے دباؤ ڈالا۔

جج نے کہا کہ ملزم وکیل کو غیر تسلی بخش جواب اور عدالتی احکامات کے باوجود پیش نہ ہونے پرسزا سنائی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker