پاکستان

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، اقتصادی اورادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتارپراظہاراطمینان

وزیراعظم شہبازشریف کی قطری ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران مضبوط برادرانہ تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر میں موجود ہیں جہاں ان کی ہم منصب محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات ہوئی جس دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

ملاقات کےدوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور بین الاقوامی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ، فریقین نے پاکستان اور قطر کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور سیاسی،اقتصادی اورادارہ جاتی روابط میں بڑھتی ہوئی رفتار پر اظہار اطمینان کیا گیا ۔

ملاقات میں تجارت اور سرمایہ کاری، توانائی،دفاع،افرادی قوت اور ثقافتی شعبے میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی جبکہ مشترکہ وزارتی کمیشن اور دو طرفہ سیاسی مشاورت کے فیصلوں پر عملدرآمد کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔

علاقائی مسائل بشمول غزہ میں پیشرفت اورخلیج کی سلامتی کےوسیع تر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے خطے میں مذاکرات کےفروغ اور کشیدگی میں کمی کیلئے قطر کی کوششوں کو سراہا، دونوں رہنماؤں نے تنازعات کے پر امن حل اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کی اہمیت پر زور دیا۔

ملاقات میں اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ دوطرفہ،علاقائی اور بین الاقوامی موجودہ مسائل پر رابطے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker