پاکستان

حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دے دی۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے نئی اصلاحات کا اعلامیہ جاری کر دیا جس میں خواتین کیلئے پاسپورٹ میں والد کا نام رکھنے کی اجازت دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو مشاورت مکمل کرنے اور سسٹم اپڈیٹ کی ہدایات دی تھیں۔

اعلامیے کے مطابق نئی اصلاح خواتین کی آزاد قانونی شناخت کو تسلیم کرنے کی جانب اہم قدم قرار دی گئیں۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خواتین کے معاشی، سماجی اور شہری حقوق تک رسائی میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، نئی اصلاحات حکومت اور یواین ویمن کا مشترکہ ڈیمو،جینڈر ریسپانسیو سروس ڈیلیوری کی مثال ہیں۔

اعلامیے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کی ہدایات پر اصلاحات ترتیب دی گئیں، ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے سافٹ وئیر اپڈیٹ کی نگرانی کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker