پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ، پاکستان کا منہ توڑجواب، متعدد چوکیاں تباہ، 22 طالبان اہلکار ہلاک

افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا موثر جواب
بلا اشتعال افغان جارحیت کا پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پوری طاقت سے منہ توڑ جواب دی رہی ہیں، * سیکیورٹی ذرائع
پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کاروائی سے افغان طالبان کے ٹھکانے تباہ اور خوارج بھاگ کھڑے ہوئے، سیکیورٹی ذرائع
چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نے نہایت درستگی سے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا، سیکیورٹی ذرائع
افغان طالبان نے پاک-افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر ، ضلع مہمند اور ارندو سیکٹر چکوال بھرپور جواب دیا، سکیورٹی ذرائع
سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان کی 2 چوکیاں تباہ کر دیں سیکیورٹی ذرائع
پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحد کی حفاظت اور کسی بھی قسم کی جارحیت کے خلاف سخت اور فوری جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں



