پاکستان

پاکستان میں نجی نیوز چینل سمیت متعددویب سائٹس ہیک

پاکستان میں نجی نیوز چینل سمیت متعد دویب سائٹس ہیک ہوگئے۔

پاکستانی نیوز چینلز کو کسی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں سے ہیک کرنے کی اور اس کی نشریات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ کراچی میں مختلف علاقوں میں نیوز چینلز کی نشریات متاثر ہوگئے۔

اس سے قبل نجی نیوز چینل کی اسکرین کو ہیک کرکے نامناسب پیغام نشر کیا گیا، چینل انتظامیہ نے حکام سے درخواست کی کہ صورتحال کا نوٹس لے کر فوری کارروائی کی جائے اور ذمے داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ملک دشمنوں کو پاکستان سےبہت تکلیف ہے، سائبرحملوں پر ٹیکنیکل ٹیمیں کام کررہی ہیں، سائبرحملوں کے حوالے سے معاملے کو دیکھا جارہا ہے، کچھ آن لائن ایپلی کیشنز پر کچھ پیغامات آئے ہیں، سائبرحملوں پرتحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker