پاکستان

مری میں سیاحوں کو اب کیا کیا سہولتیں ملیں گی؟ بڑی خوشخبری

پاکستان کے مشہور ترین تفریحی مقام مری پر آنے والے سیاحوں کو اب کئی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

مری کا شمار پاکستان کے مشہور تفریحی مقامات میں ہوتا ہے۔ ہر سال ملک اور بیرون ملک سے سیاحوں کی کثیر تعداد مری کا رخ کرتی ہے۔ اس لیے مقامی انتظامیہ نے سیاحوں کو کئی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے انقلابی قدم اٹھایا ہے۔

مری میں سیاحوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی "سیف ٹور ازم ایپ” لانچ کر دی گئی۔ اس ایپ کے ذریعے سیاح اب ڈی پی او مری سمیت تمام انتظامی اداروں تک صرف ایک کلک کے ذریعے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ہنگامی صورتحال میں ریسکیو، ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس سے فوری رابطہ ممکن ہوگا، جب کہ خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ہے۔

مصنوعی ذہانت سے لیس لائیو چیٹ بوٹ چوبیس گھنٹے رہنمائی فراہم کرے گا اور” ٹیکسٹ ٹو ڈی پی او” فیچر کے تحت سیاح براہِ راست واٹس ایپ پر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

ایپ میں لائیو ویدر اپ ڈیٹس، ٹریفک کی تازہ صورتحال، راستوں کی تلاش اور اسمارٹ ٹور ازم ڈائریکٹری جیسی سہولیات شامل ہیں، جن کے ذریعے ہوٹلوں، اسپتالوں اور ورکشاپس کی لائیو لوکیشنز تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker