پاکستان

امریکی قونصل خانہ پشاور نے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا

پاکستان میں امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہےکہ اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ تمام معمول اور ہنگامی قونصلر خدمات فراہم کرےگا۔

امریکی سفارتخانےکے مطابق امریکی قونصل خانہ پشاور نے 2 مارچ سے عارضی طور پر آپریشن معطل کر دیا ہے۔ کراچی اور لاہور میں ٹریفک رکاوٹوں کے باعث 3 مارچ کو ویزا اور قونصلر اپائنٹمنٹس منسوخ کردیےگئے ہیں۔

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانہ 3 مارچ سے معمول کی قونصلر سروسز بحال کرےگا۔

امریکی حکام نے اہلکاروں کی ملک بھر میں نقل و حرکت محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان میں موجود امریکی شہریوں کو مقامی خبریں مانیٹر کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker