پاکستان

عالمی صورتحال گھمبیر ہے، مسلم دنیا کی وحدت متاثر ہو رہی ہے،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے عالمی و علاقائی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے پارلیمنٹ کا ان کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف اسرائیل اور امریکا ایران پر حملہ آور ہیں تو دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کی جانگ جاری ہے۔ عالمِ اسلام بارود کے ڈھیر پر کھڑا ہے۔ ایسے میں پاکستان کی پوزیشن ایک اہم سوال بن چکی۔ داخلی اور خارجی سطح پر قومی مؤقف واضح کرنا ضروری ہے۔ ایک سوال پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کل وزیراعظم ہاؤس میں بلائے گئے اجلاس میں شرکت کیلئے مشاورت جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker