پاکستان

پاکستان نے آپریشن غضب للحق میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار

واشنگٹن: امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن “غضب للحق” کے دوران پاکستان نے افغانستان کے اہم ترین بگرام ائیربیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے حملے میں بگرام ائیربیس کا ایک ائیرکرافٹ ہینگر اور دو ویئر ہاؤسز تباہ ہوئے جبکہ اس حوالے سے سیٹلائٹ تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے ایک ہفتے کے دوران افغانستان میں فوجی اہداف پر 50 سے زائد فضائی حملے کیے۔

اخبار نے مزید کہا کہ افغانستان میں فتنہ الخوارج کی موجودگی کے شواہد اقوام متحدہ کی رپورٹس میں متعدد بار پیش کیے جا چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker