پاکستان

سٹیٹ بینک نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دیں

سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر نئے کرنسی نوٹ حاصل کرنے کے خواہشمند شہریوں کیلئے ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

سٹیٹ بینک رمضان کے دوسرے ہفتے میں 8877 شارٹ کوڈ سروس فعال کرتا ہے۔ شہری اپنے موبائل سے ایس ایم ایس میں اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر سپیس کے بعد پسندیدہ بینک برانچ کا کوڈ درج کریں اور 8877 پر بھیج دیں۔ جواب میں ایک منفرد ٹرانزیکشن کوڈ اور برانچ کا پتہ موصول ہوگا۔ایس ایم ایس موصول ہونے کے بعد شہری اصل شناختی کارڈ اور اس کی کاپی کے ساتھ متعلقہ بینک برانچ جائیں۔ بینک عملہ ٹرانزیکشن کوڈ کی تصدیق کے بعد عموماً 10، 20 اور 50 روپے کے نئے نوٹوں کے پیکٹس فراہم کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker