پاکستان

پاکستان کا سعودیہ سے دفاعی معاہدہ ہے، ہم حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے ہرحد تک جائیں گے: طارق فضل

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےکہا ہےکہ ہمارے ایٹمی ہتھیار پاکستان کی حفاظت کے لیے ہیں، پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری ہماری اولین ذمہ داری ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نےکہا کہ پاکستان کا سعودی عرب سے دفاعی معاہدہ ہے اور ہم حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے ڈاکٹر نثار جٹ نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت کے لیے لبیک ہے۔

دفاعی تجزیہ کار جاوید اقبال نے کہا کہ پاکستان کے پاس 28 دن کا تیل اور 12دن کی ایل پی جی موجود ہے، اگر آبنائے ہرمز بند ہوجائے تو متبادل راستے کے ذریعے تیل لانے کے لیے سعودیہ سےمعاہدہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker