
ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے پی آئی ڈی سی جانے والا روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھلا ہے اور مائی کولاچی روڈ پر پھاٹک سے جناح برج جانے والا روڈ بھی چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ پی آئی ڈی سی سے سلطان آباد تک روڈ چھوٹی ٹریفک کے لیے کھول دی ہے جب کہ سلطان آباد ٹریفک سیکشن سے مائی کولاچی پھاٹک تک روڈ ٹریفک کیلئے تاحال بند ہیں۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ایم ٹی خان روڈ تاحال ٹریفک کے لیے بند ہے، ایم ٹی خان روڈ پر رکاوٹیں لگاکر پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ پی آئی ڈی سی پل پر کنٹینر لگاکر روڈ بند کردیا گیا ہے۔
ادھر مائی کلاچی آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیے گئے ہیں، ٹریفک کو پی آئی ڈی سی سے کھجور چوک کی طرف اور مائی کلاچی سے آنے والی ٹریفک کو واپس یوٹرن کردیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف بھیجا جارہا ہے، مائی کولاچی روڈ بند ہونے کی وجہ سے آئی آئی چندریگر روڈ پر ٹریفک کا شدید دباؤ ہے۔



