
ایک بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ گزشتہ دنوں ہونے والے حملوں پر پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں،ہمارا دوسرے ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
ایرانی صدر نے یہ بھی کہا کہ عبوری لیڈر شپ کونسل نے پڑوسی ممالک کیخلاف کوئی حملہ یا میزائل حملہ نہ کرنےکی منظوری دے دی ہے، پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے، جب تک ان ممالک کی سرزمین سے ایران پر حملہ نہ کیا جائے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا ایران، امریکا اسرائیل کےسامنے سرینڈرنہیں کرےگا، دشمن کو ایرانی عوام کے ہتھیار ڈالنے کی خواہش کو قبر میں لےجاناپڑےگا۔



