پاکستانتازہ ترین

ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے سے ائیرلائنز کے کرایوں میں بڑا اضافہ

کراچی: ملک میں جیٹ فیول کی قیمت بڑھنے کے بعد ائیرلائنز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔

ائیرلائن ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور، اسلام آباد اور دیگر اسٹیشنز کے لیے کرایوں میں اضافہ کیا گیا ہے، ڈومیسٹک پروازوں پر 2800 سے 5 ہزار روپے فی ٹکٹ تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایران جنگ کا 11 واں دن، آج بھی پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی 85 پروازیں منسوخ

اس کے علاوہ بین الاقوامی کرایوں میں 10 سے 28 ہزار روپے تک اضافہ کردیا گیا ہے، پاکستان سے مشرق وسطیٰ اور وسط ایشیائی ملکوں کے لیے 15 ہزار روپے تک اضافہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سے ٹورنٹو مانچسٹر کی پروازوں پر 28 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹورنٹو مانچسٹر کی اکانومی کلاس کا یکطرفہ کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے تجاوز کرگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں طیاروں کے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 342 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker