پاکستان

وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق

جدہ: پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے چلتے وزیراعظم شہبازشریف نے جدہ میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر موجود تھے۔

ملاقات میں وزیراعظم نے آزمائشی حالات میں سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے میں حالیہ پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ طور پر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker