پاکستانSind

کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جارہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی: مرتضیٰ وہاب

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ کراچی میں ایک نیا قبرستان بنانے جار ہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی۔

کے ایم سی آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے کمرشل ایریاز کا بہت برا حال تھا، کراچی کے مختلف علاقوں میں بلدیہ عظمیٰ کراچی ترقیاتی کام کر رہی ہے، اولڈ سٹی ایریا میں 75 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی کام کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لی مارکیٹ، کھجورمارکیٹ، میٹھادر اور کھارادر کے علاقوں میں ترقیاتی کام ہونگے، ایک ارب روپے شہر کی مختلف مارکیٹوں پر خرچ کر رہے ہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ اس سال 68 ارب روپے کراچی شہر پر خرچ کرنے جا رہے ہیں، شہر کے لیے 1058 اسکیمیں ہیں جن میں سڑک اور پرانی عمارتیں شامل ہیں، ٹاؤنزکی اندرونی گلیوں میں بھی ترقیاتی کام کرینگے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں۔

میئرکراچی نے مزید کہا کہ گل پلازہ کے اطراف کے علاقوں میں بھی ترقیاتی کام شروع ہونا تھا، بدقسمتی سےگل پلازہ کا واقعہ ہوا ورنہ وہاں کام شروع ہوجاتا، کڈنی ہل پارک پر پرندوں کی ایوری پرکام شروع کردیا ہے جو سب سے بڑی ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں ایک نیا قبرستان بنانے جار ہے ہیں جس سے شہریوں کو آسانی ہوگی، نیا قبرستان میمن گوٹھ روڈ 2 ماہ میں بنائیں گے، 43 کروڑ روپے نئے قبرستانوں پر خرچ کرنے جارہے ہیں جب کہ عظیم پورہ انٹر سیکشن پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، عظیم پورہ کے سگنل کو ختم کرنے کے لیے وہاں فلائی اوور بنایا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker