پاکستان

نادرا کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف، سرٹ نے الرٹ جاری کر دیا ، 9 ویب سائٹس بلاک

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے نام پر سائبر فراڈ کا انکشاف ہواہے، متعدد جعلی ویب سائٹس نادرا کا نام استعمال کرکے شہریوں کا ڈیٹا اور ذاتی معلومات چُرانے میں ملوث نکلیں ۔ نیشنل سرٹ نے نادرا کے ساتھ مل کر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، اب تک نو ویب سائٹس بلاک کی جا چکی ہیں ۔

نیشنل سرٹ کی طرف سے سائبر الرٹ میں کہا گیا ہے کہ شہری نادرا کے نام پر جعلی ویب سائٹس سےہوشیار رہیں۔ ذاتی معلومات دینےسے پہلے ویب سائٹ کا ڈومین ضرور چیک کریں ۔ نادرا کی خدمات صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی دستیاب ہیں ۔مشکوک ای میل ، ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا لنکس سے محتاط رہیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker