پاکستان
باجوڑ: افغان مارٹر گولے کے حملے میں 4 بھائی جاں بحق

باجوڑ: افغان مارٹر گولے کے حملے میں 4 بھائی جاں بحق
🔶 خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے سرحدی علاقے لیٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں سرحد پار سے فائر کیے گئے مارٹر گولے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
🔶 پولیس کے مطابق مارٹر گولہ افغان طالبان حکومت (رجیم) کی جانب سے فائر کیا گیا جو شہری آبادی میں آکر گرا۔ اس خوفناک دھماکے کے نتیجے میں ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
🔶 پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد آپس میں سگے بھائی تھے، جن کی اچانک موت سے علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہو گئی ہے۔



