پاکستان

شہری کو ہتھوڑی کے وار سے قتل کرنے کا کیس، تین مجرموں کو سزائے موت اور ایک کوعمر قید کی سزا سنا دی گئی

راولپنڈی کی عدالت نے لائن کے بغیر پانی بھرنے سے منع کرنے کی رنجش پر شہری کو ہتھوڑی کے وار کرکے قتل کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔

تھانہ رتہ امرال میں درج مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج افشاں اعجاز صوفی نے سنایا۔ عدالت نے مجرم ارشد کو قتل کا جرم ثابت ہونے پر موت اور دس لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنا دی۔ مجرم عادل کو بھی قتل کے جرم میں موت اور دس لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ تیسرے مجرم خالد کو قتل کے جرم پرموت اوردس لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم سنایا گیا۔ جبکہ مجرم ارسلان کو قتل کے جرم میں عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔ چاروں مجرموں کے خلاف تھانہ رتہ امرال میں مقتول ہمایوں کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker