پاکستان

اس سال 23 مارچ کویومِ پاکستان پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی: وزیراعظم آفس

اسلام آباد: وزیر اعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق 23 مارچ کویومِ پاکستان کی پریڈ اور اس سے منسلک تمام تقریبات منعقد نہیں کی جائیں گی۔

وزیر اعظم آفس سے کفایت شعاری اقدامات پر عملدرآمد کے حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 23 مارچ کو یوم پاکستان وقار اور احترام کے ساتھ سادہ پرچم کشائی کی تقریبات کے ساتھ منایا جائے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع ترکفایت شعاری پالیسی کوبھی برقرار رکھا جائے، تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایت کی جاتی ہےکہ یوم پاکستان سادگی اور پر وقار طریقے سے منائیں۔

وزیر اعظم آفس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ محدود تقریبات کے باوجود اس دن کی اہمیت اور اس کا حقیقی پیغام اجاگر کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker