پاکستانSind

کراچی: عید الفطر سے قبل پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف سخت ایکشن کا فیصلہ

کمشنر کراچی نے عید الفطر کے موقع پر ہونے والے رش، ٹریفک، پارکنگ مسائل کے حل کے لیے منصوبہ بندی اور پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ترجمان کمشنر کراچی کے مطابق یہ فیصلہ کمشنر کراچی کی زیرِ صدارت ہونے والے اجلاس میں ہوا جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی، اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں ٹیمیں بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں طے کیا گیا کہ بلدیہ عظمیٰ، ٹاؤن ایڈمنسٹریشن، ٹریفک اور مقامی پولیس کے ساتھ مل کر کام کریں گے، مصروف بازاروں میں شکایات کے ازالے کے لیے کیمپ لگائے جائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ بھکاریوں کو بحالی کے لیے این جی اوز کے سپرد کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کمشنر آفس کی جانب سے گزشتہ ہفتے بتایا گیا تھا کہ جاری مہم میں گزشتہ 10 روز میں 144پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker