پاکستان

قومی سائبر سیکیورٹی نظام مزید مضبوط ، اہم سرکاری ادارے کو مرکزی سائبر سیکیورٹی نظام سے منسلک کر دیا گیا

پاکستان میں قومی سائبرسیکیورٹی نظام کو مزید مضبوط بنانےکی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے ، دفترخارجہ اور کابینہ ڈویژن سمیت اہم سرکاری اداروں کو مرکزی سائبرسیکیورٹی نظام سے منسلک کر دیا گیا ۔سائبرخطرات کی ریئل ٹائم نگرانی ممکن ہوگی۔

نیشنل سرٹ کی دستاویزکےمطابق نیشنل سیکیورٹی آپریشنزسنٹر کے ساتھ مختلف وزارتوں کے انضمام کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔نیشنل سرٹ نے اہم سرکاری اداروں کو مرکزی سائبر سیکیورٹی نظام سے منسلک بھی کر دیا ہے۔وزارت خارجہ، کابینہ ڈویژن، نیپرا اور این ٹی ڈی سی کو نیشنل سیکیورٹی آپریشنز سنٹرکے ساتھ جوڑ دیا گیا ہے۔۔حکام کا کہنا ہے کہ مزید شعبہ جاتی سرٹس اورتنظیمی سیکیورٹی آپریشنز سنٹرزکو بھی اس نظام میں شامل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔نئے نظام کے تحت نہ صرف ریئل ٹائم سائبرتھریٹ مانیٹرنگ ممکن ہوگی بلکہ فوری ردعمل کی صلاحیت میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker