ژالہ باری اور بارش سے سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں، شہری و سیاح غیرضروری سفر سے اجتناب کریں: ڈی پی او مری
مری میں گزشتہ 48گھنٹوں سےمسلسل بارش ہورہی ہے جس کے باعث عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ڈی پی او مری نے ہدایت کی ہے کہ ژالہ باری اور بارش سے سڑکیں پھسلن کا شکار ہیں، شہری،سیاح غیرضروری سفر سےمکمل اجتناب کریں، ژالہ باری کےباعث حادثات کےخطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ مری میں پھسلن کےباعث ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہوچکی ہے، موسم کی شدت میں اضافے پرمری میں سفر پرمزید پابندیاں لگائی جارہی ہیں۔
ڈی پی او مری کے مطابق مری میں موجود سیاح غیرضروری نقل وحرکت سےگریز کریں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ٹیمیں ہائی الرٹ ہیں، دھند،بارش اور ژالہ باری کےباعث مختلف مقامات پرحدِ نگاہ کم ہے۔
ڈی پی او کے مطابق سیاح سفرسےپہلےموسم اور روڈ کنڈیشن ضرور چیک کریں،سیاح اور عوام پولیس اورانتظامیہ کےساتھ مکمل تعاون کریں۔
ڈی پی او مری کا کہنا ہے کہ شہری پہاڑی اور ڈھلوانی سڑکوں پر سفر سےپرہیز کریں،شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہےانتہائی ضرورت کےعلاوہ سفر نہ کریں،۔



