ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت مزید دو افراد جاں بحق

ابوظبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پاکستانی سفارت خانے نے بھی حملے میں ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔
پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مشکل گھڑی میں اہل خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور پاکستانی شہری کی میت کی جلد وطن منتقلی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔
اس سے قبل ابو ظبی کے حکام کا بتانا تھا کہ اماراتی فضائی دفاعی نظام نے بیلسٹک میزائل کو تباہ کردیا جس کے بعد سویجان میں بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے۔
حکام نے بتایا کہ بیلسٹک میزائل کا ملبہ گرنے سے متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
خیال رہے کہ اب تک متحدہ عرب امارات میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں 8 غیر ملکی جاں بحق ہوچکے ہیں۔



