حکومت نے ٹرانس شپمنٹ کے فروغ کیلئے بندرگاہوں کی مجموعی گنجائش میں اضافہ کردیا

کراچی: ٹرانس شپمنٹ کے فروغ کے لیے حکومت نے بندرگاہوں کی مجموعی گنجائش میں اضافہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹرانس شپمنٹ کے فروغ کے لیے حکومت نے بندرگاہوں کی مجموعی گنجائش میں اضافہ کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ کو 20،000 ،پورٹ قاسم اتھارٹی کو12,500 ٹی ای یوزکے ساتھ فعال کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گوادر پورٹ اتھارٹی کو 5،000 ٹی ای یوزکی صلاحیت کے ساتھ فعال بنایا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی پورٹ پر 8000 کنٹینرز وصول اور 3500 روانہ اور4500 کنٹینرز بیلنس میں ہیں جبکہ پورٹ قاسم پر 3،485 کنٹینرز موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق اسکیننگ چارجز میں 50 فیصد کمی کی گئی جس کے بعد ٹرمینل آپریٹرز نے بھی فوری طور پر 25 فیصد کمی کردی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرانس شپمنٹ کارگو لانے والے جہازوں کے لیے بندرگاہ کی فیس 60 فیصد تک کم کردی گئی۔



