پاکستان

ایران جنگ: اسلام آباد میں سفارتی سرگرمیاں تیز، سعودی، ترک اور مصری وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک کل ہوگی

ایران جنگ سے متعلق مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں اہم سفارتی سرگرمیاں جاری ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے وزرائے خارجہ کی اہم بیٹھک کل اسلام آباد میں ہوگی۔ مصری وزیر خارجہ آج رات جب کہ ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے کل صبح پاکستان پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایران سے متعلق مذاکرات کے سلسلے میں 4 ممالک میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ کل صبح سعودی عرب، ترکیے اور مصر کے پاکستان کے ساتھ الگ الگ دوطرفہ مذاکرات بھی ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورہ پاکستان پر آئے وزرائے خارجہ کی آپس میں بھی اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ تینوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کو نائب وزیراعظم ظہرانہ بھی دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker