پاکستانSind

جوڈیشل کمیشن نے سانحہ گل پلازہ کی انکوائری مکمل کرلی

کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے اپنی انکوائری مکمل کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ کی رپورٹ مکمل کرلی گئی ہے جو 7 اپریل تک سندھ حکومت کو پیش کی جائے گی۔

جوڈیشل کمیشن کے مطابق رپورٹ اور تمام ریکارڈ حکومت سندھ کے حوالے کیا جائے گا، رپورٹ پبلک کرنے یا نہ کرنےکا اختیار حکومت سندھ کے پاس ہوگا۔

اس حوالے سے کمیشن نے خط لکھ کر سیکرٹری قانون کو 7 اپریل کو طلب کیا ہے۔

واضح رہے کہ جنوری میں کراچی میں واقع شاپنگ سینٹر گُل پلازہ میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے جب کہ پلازہ مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker