پاکستان

پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی، نیپرا نے سولر ریگولیشنز میں ترمیم کردی

اسلام آباد:اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سولر ریگولیشنز 2026میں ترمیم کردی۔

نیپرا نے نیٹ میٹرنگ سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پہلے سے موجود سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کے معاہدوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پہلے سے موجود سولر صارفین کے لائسنس اپنی مدت تک برقرار رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے سے موجود صارفین کو سابقہ معاہدوں کے طریقہ کار کے تحت بل کیا جائے گا۔ اگرکسی صارف نے سولر صلاحیت میں تبدیلی کی تو پہلے والا نرخ نہیں ملے گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سولر ریگولیشن میں یہ ترمیم 9 فروری 2026 سے لاگو ہو گی۔

واضح رہے کہ نیپرا نے اس سے قبل نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے یونٹ کے بدلے یونٹ کا نظام ختم کردیا تھا۔

ذرائع کے مطابق نیپرا نے پہلے نئے، پرانے صارفین سولر کیلئے نیٹ میٹرنگ کی جگہ نیٹ بلنگ کی منظوری دی تھی۔

وزیر اعظم کی ہدایت پر پاور ڈویژن نے نیپرا کو پرانے سولر صارفین کیلئے پہلی پالیسی برقرار رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker