پاکستانSind

کراچی میں بارش کے بعد قوس قزح کے رنگ بکھرگئے

کراچی میں قوس قزح کے رنگوں نے شہریوں کو اپنے سحر میں جکڑلیا۔

گزشتہ روز شدید بارش کے بعد شہر کے کچھ حصوں میں قوس قزح کے رنگوں کو دیکھا گیا جو ایک نادر اور حیران کن منظر پیش کر رہا تھا۔

یہ نظارہ شہر کے کئی علاقوں میں کیا گیا جس کی ویڈیو اور تصاویر کراچی والوں نے اپنے سوشل پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔

سعدی ٹاؤن کے علاقے سے لی گئی تصویر میں بادلوں کے صاف ہونے کے ساتھ ہی اسکائی لائن پر ایک مکمل قوس قزح دیکھا گیا۔

کراچی میں بارش کے بعد قوس قزح کے رنگ بکھرگئے
فوٹو سوشل میڈیا
یہ تصویر کراچی ائیرپورٹ کے قریبی رہائشی علاقے سے لی گئی ہے جس میں مکمل قوس قزح کو دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو ایک صارف کی جانب سے اپنے گھر سے بنایا گیا ہے۔

کراچی میں بارش کے بعد قوس قزح کے رنگ بکھرگئے
فوٹو سوشل میڈیا
یہ تصویر ماڈل کالونی کے علاقے سے لی گئی ہے جس میں گہرے بادلوں کے ساتھ ساتھ خوبصورت نمایاں ہوتے قوس قزح کے رنگوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker