وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایک اور احسن اقدام

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں موٹرسائیکل رجسٹریشن اور ٹرانسفر فیس ختم کر کرتے ہوئے عوام کے لیے ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا۔
وزیراعلی مریم نواز نے اپنے بیان مہں کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا ہے، صوبے بھر میں موٹربائیک رجسٹریشن فیس چارجز ختم کر دیے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ موٹر بائیک ٹرانسفر فیس بھی معاف کردی گئی جبکہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو 2 ہزار روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
مریم نواز نے کہا کہ ہر رجسٹرڈ بائیک کو ماہانہ 20 لیٹر پیٹرول پر سبسڈی دی جائے گی، رجسٹرڈ بائیک کو 20 لیٹر پیٹرول فی لیٹر 100 روپے سبسڈی کے ساتھ ملے گا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ فیول سبسڈی کے لیے موٹر بائیک مالکان ہیلپ لائن 1000پر کال کرسکتے ہیں۔ عام آدمی کا معاشی بوجھ کم کرنے کے لیے شب و روز کوشاں ہیں۔



