پاکستان
بنوں میں خوفناک ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق،7 زخمی

بنوں، گربز کے قریب ایک شدید ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
مقامی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثے کے بعد میرانشاہ روڈ ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ایک گاڑی دریائے ٹوچی میں جا گری، جس کے باعث لاشوں کے بہہ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو اہلکار پانی میں تلاشی لے رہے ہیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرہ علاقے میں جانے سے گریز کریں تاکہ امدادی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رہ سکیں۔



