سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں دو نئے رہائشی سیکٹرز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔ جس سے سرکاری افسران اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ملازمین مستفید ہو سکیں گے۔
حکام کے مطابق سیکٹر ایف 12 اور جی 12 کو رواں ماہ لانچ کیا جائے گا۔ ہاؤسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سیکٹر ایف 12 کا لے آؤٹ پلان مکمل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ جی 12 کے لے آؤٹ پلان پر کام تیزی سے جاری ہے۔ اور اسے بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق ہاؤسنگ اتھارٹی کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ماہ دونوں منصوبوں کی منظوری دی تھی۔ جبکہ وفاقی وزیر کی ہدایت پر سیکٹر ایف 14 اور ایف 15 میں بھی ترقیاتی کام شروع کر دیئے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ ان منصوبوں کا مقصد شہریوں کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کرنا اور بڑھتی ہوئی ہاؤسنگ ضروریات کو پورا کرنا ہے۔



