پاکستان
ثمرخان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں

پاکستانی خاتون ایڈونچر ایتھلیٹ ثمر خان نے نئی تاریخ رقم کردی، انہوں نے فیل راؤن پولر چیلنج مکمل کرلیا۔
300 کلومیٹر طویل ڈاگ سلائیڈ شدید سرد موسم میں ہوئی، اس چیلنج کا آغاز سوئیڈن اور اختتام ناروے میں ہوا۔
ثمر خان آرکٹک مہم مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی ایتھلیٹ بن گئیں۔
ثمر خان کا کہنا ہے کہ جو لوگ سمجھتے تھے کہ وہ نہیں کر سکتیں، ان سب کو جواب ہے کہ وہ سب کرسکتی ہیں ۔
پاکستانی ایتھلیٹ ثمر خان کا کہنا تھا کہ کامیابی پاکستان کے نام کرتی ہوں، اپنی مہم کے دوران سخت موسمی حالات کا سامنا کیا۔



